”میں اور بابر اچھے دوست ہیں اور ہمیں پتہ تھا کہ۔۔۔“ کل کے میچ میں امام الحق اور بابراعظم نے کیا منصوبہ بندی کر کے بیٹنگ کی؟ امام الحق کا انکشاف انضمام الحق کو بھی خوش کر دے گا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی جس میں امام الحق، بابراعظم اورشعیب ملک کی اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔
امام الحق نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم میرا بہترین دوست ہے اور اس کیساتھ کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے جبکہ ہم دونوں ایک دوسرے کی گیم بہت اچھے سے سمجھے ہیں تو ہم اپنے طریقے سے کھیل رہے تھے ۔ ہمیں معلوم تھا کہ افغانستان کے سپنرز میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اس لئے کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں احترام دے کر کھیلیں اور باقی باﺅلرز کیخلاف جارحانہ انداز اپنائیں۔
امام الحق نے کہا کہ ہماری حکمت عملی کامیاب ہوئی اور جب افغان باﺅلرز کو وکٹ نہیں ملی تو وہ تھوڑے بوکھلا گئے اور پھر ہمیں باﺅنڈریز ملیں، آخر میں جیسے شعیب بھائی کھیلے، انہوں نے دکھایا کہ وہ کتنے سینئر اور تجربہ کار ہیں اور مین آف دی میچ بنے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔