اس 21 سالہ نوجوان نے 115 کلو وزن کم کردکھایا، مگر کیسے؟ اس کی کہانی ہر نوجوان لڑکا اور لڑکی کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

اس 21 سالہ نوجوان نے 115 کلو وزن کم کردکھایا، مگر کیسے؟ اس کی کہانی ہر نوجوان ...
اس 21 سالہ نوجوان نے 115 کلو وزن کم کردکھایا، مگر کیسے؟ اس کی کہانی ہر نوجوان لڑکا اور لڑکی کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ اکثر اوقات کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ بھی اس وقت بھی بے اثر جاتی ہے لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان نے کچھ ہی عرصے میں اپنے وزن میں حیران کن طور پر 115کلوگرام کمی کر ڈالی ہے۔ دی مرر کے مطابق جیک ٹاورز نامی اس نوجوان کا وزن 215کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے وارننگ دی کہ اگر اس نے اپنے وزن میں کمی نہ کی تو اسے ذیابیطس لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اس پر گزشتہ سال جنوری میں اس نے ایک سخت ڈائٹ پلان بنایا اور ورزش کرنے لگا اور اب لگ بھگ ڈیڑھ سال میں اس نے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کر لی ہے اور سلم سمارٹ بن گیا ہے۔


جیک ٹاورز نے پورے ہفتے کا ناشتے، لنچ، ڈنر اور سنیکس کا پلان بنایا، جس میں چکن، مچھلی، سبزیاں، انڈے اور دیگر کئی انواع کی اشیاءشامل تھیں تاہم انہیں ایک خاص احتیاط کے ساتھ ہفتے کے مختلف دنوں پر تقسیم کیا گیا تھا۔ باقی تمام دن وہ تین وقت اس پلان کے مطابق ڈائٹ اور سنیکس لیتا تاہم اتوار کے روز ناشتے میں صرف بیکڈ انڈے اور ڈنر میں روسٹ کھاتا تھا۔ اتوار کے روز وہ لنچ اور سنیکس نہیں لیتا تھا۔ اس کا تفصیلی ڈائٹ پلان تصویر کی شکل میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔


اس پلان کے ساتھ ساتھ وہ سخت ورزش بھی کرتا رہا اور اب ایک نارمل نوجوان بن چکا ہے۔ اس نے وزن تو کم کر لیا ہے لیکن اس کی بڑھی توند کم ہونے کی وجہ سے اس پر جلد لٹک گئی ہے جس کے لیے اسے سرجری کی اشد ضرورت ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے اس کی مفت سرجری کرنے سے انکار کے بعد جیک نے کراﺅڈفنڈنگ کے ذریعے رقم جمع کرنی شروع کر دی ہے۔ جیک وزن کم کرنے کے تمام مراحل اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کرتا رہا جہاں اب تک اسے 90ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔ اس کے یہ مداح نہ صرف اس تمام عرصے میں اس کی ہمت بندھاتے رہے بلکہ اب سرجری کے لیے اسے بڑی تعداد میں چندہ بھی دے رہے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -