جہانگیر ترین کی میاں منظوروٹو سے ملاقات، پی ٹی آئی ٹکٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کیلئے تیار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عمران خان کو زیر اعظم اور عارف علوی کو صدر مملکت بنانے کا مشن مکمل کرنے والے جہانگیر ترین تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کروانے کے لئے نکل پڑے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے وفد کے ہمراہ میاں منظور وٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،عبدالعلیم خان اورغلام سرورخان بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور انہیں باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی،میاں منظوروٹو پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں، منظوروٹونے این اے 103فیصل آبادسے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی کودرخواست کی۔