ہم کالا باغ کے مخالف، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو لگالیں،مخالفت کرتے رہیں گے : اسفند یارولی

ہم کالا باغ کے مخالف، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو لگالیں،مخالفت کرتے رہیں گے : اسفند ...
ہم کالا باغ کے مخالف، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو لگالیں،مخالفت کرتے رہیں گے : اسفند یارولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این پی سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ ڈیم الگ اور کالاباغ الگ چیز ہے ،ہم ڈیموں کے خلاف نہیں ،اگرکالاباغ ڈیم کے معاملے پرآرٹیکل 6 لگایاجاتاہے تولگالیں،ہم مخالفت کریں گے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی وفد کے ہمراہ جاتی امراءپہنچے جہان انہو ن نے نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ میاں صاحب سے سیاسی موضوع پر بات نہیں ہوئی ہم فاتحہ پر جاتے ہیں تو دنیاوی باتیں نہیں کرتے ،بیگم کلثوم نوازکے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا،پورے ملک کو کلثوم نواز کے کردار پرفخر ہے،کلثوم نواز نے ڈٹ کر پرویز مشرف کا مقابلہ کیا،ایسی خواتین نے اپنی جدوجہد سے معاشرے میں مخصوص مقام حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھیں اختیارات نہیں تو وزیراعظم کیوں بنے،عمران خان کومنتخب وزیراعظم تسلیم نہیں کرتا،سلیکٹڈوزیراعظم سمجھتاہوں،میں ہوتا تو اختیارات کے بغیر وزیراعظم نہ بنتا،اللہ کرے تناوختم ہو اور صرف انتقال اقتدار نہ ہو ، انتقال اختیارات ہو ،جس دن سے خان صاحب سیاست میں آئے ہیں سیاست سے شائستگی ختم ہوگئی ہے ،کوئی مہذب ملک ایسانہیں جہاں کوئی پیداہواوراسے شناختی کارڈ نہ ملے ،جو زبان رکھتے انہیں اسمبلی میں آنے نہیں دیاگیا،جو بے زبان تھے انہیں اسمبلی میں لے آئے ہیں۔
اسفند یار ولی نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کردار کیلیے میاں صاحب کا ہونا بہت ضروری ہے ،مضبوط جمہوریت کیلیے ن لیگ کا کردارضروری ہے۔