”میچ وننگ اننگز کے فوراً بعد شعیب ملک کہاں گئے اور کیا کرتے رہے؟ ایسی ویڈیو سامنے آ گئی جو اس سے پہلے کسی نے نہ دیکھی تھی

”میچ وننگ اننگز کے فوراً بعد شعیب ملک کہاں گئے اور کیا کرتے رہے؟ ایسی ویڈیو ...
”میچ وننگ اننگز کے فوراً بعد شعیب ملک کہاں گئے اور کیا کرتے رہے؟ ایسی ویڈیو سامنے آ گئی جو اس سے پہلے کسی نے نہ دیکھی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی تو پاکستان میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا۔ شعیب ملک نے ناقابل شکست 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے جیسے ہی وننگ چوکا لگایا تو خوب جوش و جذبے سے جشن بھی منایا جبکہ پویلین میں بیٹھے پاکستانی کھلاڑی بھی گراﺅنڈ کی جانب دوڑ پڑے اور شعیب ملک سے بغل گیر ہو کر اور انہیں کندھوں پر اٹھا کر مبارکباد پیش کرتے رہے۔ سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ بھی میچ کے ہیرو شعیب ملک سے ملنا چاہتے تھے اور ان کی یہ خواہش اس وقت پوری ہو گئی جب شعیب ملک مداحوں کے پاس چلے گئے اور ان کیساتھ سیلفیاں بنانے کے علاوہ آٹوگراف بھی دیتے رہے جبکہ سرفراز احمد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
شعیب ملک کی مداحوں کے پاس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر پاکستانی خوشی کا اظہار کرنے کیساتھ شعیب ملک کی تعریف بھی کر رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی کارکردگی سے تو پاکستانیوں کے دل جیتے ہی مگر مداحوں کیساتھ ملاقات کر کے وہ سب پر بازی لے گئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -