بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو بے وقوف بنا سکتے ہیں ہمیں نہیں : سینئر دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو بے وقوف بنا سکتے ہیں ہمیں نہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف نفرتیں پیدا کی ہیں ۔
نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی مثال ’’ کھسیانی بلی ، کھمبا نوچے‘‘ کے جیسی ہے، پاک فوج تیار ہے اگر بھارت نے کارروائی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو بے وقوف بنا سکتے ہیں ہمیں نہیں ۔