ایران کا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے:امریکا
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ا یران کا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ تہران کی طرف سے امریکی مفادات یا ہمارے علاقائی حلیفوں کے مفادات کو خطرہ پہنچا تو ہم تہران کو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔خیال رہے کہ مائیک پومپیو نے اگست کے آخر میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کو نقصان پہنچا تو ایران کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے علاقائی حلیفوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کررہا ہے۔ اگر آبنائے ہرمز میں عالمی مال بردار جہازوں کو نقصان پہنچتا ہے تو ایران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔