فرانسیسی وزیر خارجہ سے ترکی کی ادلب کے معاملے میں سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست

فرانسیسی وزیر خارجہ سے ترکی کی ادلب کے معاملے میں سلامتی کونسل میں تعاون کی ...
فرانسیسی وزیر خارجہ سے ترکی کی ادلب کے معاملے میں سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (این این آئی )فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے کہا ہے کہ ترکی نے شام کے شہر ادلب کے حوالے سے ماسکو اور انقرہ کے درمیان طے پائے سمجھوتے پر سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
فرانسیسی اخبار کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ترکی ادلب میں فرانس سے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دے رہا ہے۔ ترکی کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ فرانس ادلب کے معاملے میں انقرہ کے ساتھ تعاون کرے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ادلب میں انسانی بحران اور سیکیورٹی کے بحران کے حوالے سے انتباہ اور ہماری طرف سے دباؤ کافی مفید ثابت ہوا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس نے آستانہ مذاکرات اور تہران سربراہ کانفرنسوں کی ناکامی کے بعد ادلب کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ترکی نے بھی فرانس سے درخواست کی ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں ادلب کے حوالے سے ہونے والی سفارتی کوششوں میں ترکی کا ساتھ دے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے سوچی میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ادلب میں جنگ روکنے اور ادلب میں محفوظ زون کے قیام سے اتفاق کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد ادلب میں شام اور ایران کو فوجی کارروائی سے باز رکھنا ہے۔