صنعاء کے شمال میں اتحادی طیاروں کے حملوں میں 12حوثی کمانڈرہلاک

صنعاء کے شمال میں اتحادی طیاروں کے حملوں میں 12حوثی کمانڈرہلاک
صنعاء کے شمال میں اتحادی طیاروں کے حملوں میں 12حوثی کمانڈرہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (این این آئی)صنعاء کے شمال میں اتحادی طیاروں کے حملوں میں 12حوثی کمانڈرہلاک ہوگئے۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق یمنی وزارت دفاع سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ کارروائی میں الحصبہ کے علاقے میں واقع الصیانی کیمپ میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ حملوں کے بعد کیمپ کے اندر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس دوران ایمبولینس کی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کیمپ پہنچی۔ اتحادی طیاروں کی کارروائی میں کیمپ میں موجود 12 حوثی کمانڈروں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔