ویم الدخیل سعودی تاریخ کی پہلی خاتون نیوز کاسٹربن گئیں

ویم الدخیل سعودی تاریخ کی پہلی خاتون نیوز کاسٹربن گئیں
ویم الدخیل سعودی تاریخ کی پہلی خاتون نیوز کاسٹربن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا گیا،ویم الدخیل نامی خاتون کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔
نجی ٹی وی چینل”ایکسپریس نیوز“کے مطابق ویم الدخیل نامی خاتون کو سرکاری ٹی وی چینل کے مرکزی خبرنامے میں خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،الدخیل مرد نیوز اینکر کے ساتھ سعودیہ ٹی وی چینل پر رات کو نشر ہونے والے خبرنامے میں شریک تھیں۔


سعودی شہری یہ منظر دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خواتین کے لیے سنگ میل قرار دیا۔