ہم پر بری نظر پڑی تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی نہ چڑیا چہچہائے گی : شیخ رشید 

ہم پر بری نظر پڑی تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی نہ چڑیا چہچہائے گی : شیخ رشید 
ہم پر بری نظر پڑی تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی نہ چڑیا چہچہائے گی : شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم پر بری نظر پڑی تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی نہ چڑیا چہچہائے  گی۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی جانے والی جنگ کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ بھارت نے جنگ کا سوچابھی تو اسے نیست و نابود کر دیں گے، منتخب حکومت پاکستان کی سالمیت اور اس کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پر بری نظر پڑی تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی نہ چڑیا دانا چگے گی ، ملک پر بری نظر ڈالنے والی آنکھیں نکال دیں گے ، بھارت کو اندزاہ نہیں  پاکستان کا دفاع کتنا مضبوط ہے ۔

مزید :

قومی -