ایران میں حملہ،روسی صدرکاحسن روحانی کو فون دہشت گردی کے خلاف تعاون کی یقین دہانی

ایران میں حملہ،روسی صدرکاحسن روحانی کو فون دہشت گردی کے خلاف تعاون کی یقین ...
ایران میں حملہ،روسی صدرکاحسن روحانی کو فون دہشت گردی کے خلاف تعاون کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی شہر اہواز میں ہفتے کے دن فوجی پریڈ کے دوران فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے انتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں سے نصف کا تعلق ایرانی ریوولوشنری گارڈز سے تھا، بتایا گیا ہے کہ چار مسلح حملہ آوروں نے یہ کارروائی اس وقت کی، جب فوجی پریڈ کر رہے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کا الزام ’غیر ملکی عناصر‘ پر عائد کر دیا ہے، ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی خاطر تہران حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ داعش نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم اس دعویٰ کی صداقت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔