قائد اعظم ٹرافی میں کھیلتے ہوئے آل راونڈر عبد الرزاق نے کتنے سکور بنائے ؟جان کر آپ بھی خواہش کریں گے کہ انہیں بھی ٹیم میں شال ہونا چاہئے

قائد اعظم ٹرافی میں کھیلتے ہوئے آل راونڈر عبد الرزاق نے کتنے سکور بنائے ؟جان ...
قائد اعظم ٹرافی میں کھیلتے ہوئے آل راونڈر عبد الرزاق نے کتنے سکور بنائے ؟جان کر آپ بھی خواہش کریں گے کہ انہیں بھی ٹیم میں شال ہونا چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تو مداح خوش ہو گئے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عبدالرزاق نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فٹنس اور کارکردگی ثابت کر کے پی ایس ایل میں جگہ بنانے کا اعلان کیا اوروہ قائداعظم ٹرافی میں پی ٹی وی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں جس نے آج راولپنڈی کیخلاف اپنا میچ کھیلا،عبدالرزاق نے عمدہ باولنگ کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی حیران کر دیا اور 8 اوورز میں44 رنز کے عوض 1 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 138 رنز ہی بنا سکی۔ پی ٹی وی کی ٹیم نے مقررہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور جب عبدالرزاق کی باری آئی تو انہو ں نے52 گیندیں کھیل کر 58 سکور بنائے ان کی اننگز میں 4چوکے اور 4 فلگ شگاف چھکے بھی شامل ہیںجس کی وجہ سے ان کی ٹیم میچ بھی جیت گئی۔

مزید :

کھیل -