دپیکا اور پریانکا کے بعد ٹائیگر شروف نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیاری شروع کردی

دپیکا اور پریانکا کے بعد ٹائیگر شروف نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیاری ...
دپیکا اور پریانکا کے بعد ٹائیگر شروف نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیاری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکاراؤں دپیکا اور پریانکا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شروف نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب ٹائیگر شروف بھی ہالی وڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، رپورٹ کے مطابق ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی وڈ پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر سے ملاقات کی اور فلم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گروور کے بیٹے سنجے گروور نے ہالی وڈ فلم کیلئے دیا جو ٹائیگر کے سکول کے دوست ہیں۔

مزید :

تفریح -