" میں ڈیم فنڈ میں ایک پیسہ بھی نہیں دوں گی کیونکہ ۔۔۔ " شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب کی صاحبزادی نے ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس کو بھی غصہ آجائے

" میں ڈیم فنڈ میں ایک پیسہ بھی نہیں دوں گی کیونکہ ۔۔۔ " شیریں مزاری کی بیٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پانی اور بجلی کی قلت سے نمٹنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ قائم کیا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی اس قومی کاز کی حمایت کرتےہوئے فنڈز اکٹھے کرنے کا اعلان کردیا ،ڈیمز فنڈز میں پاک فوج سمیت پاکستان کے بڑے اداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور  عام شہریوں سمیت اوورسیز پاکستانی بھی اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں  تاہم کچھ لوگ فنڈز اکٹھا کر کے ڈیم کی تعمیر کو مذاق قرار دیتے ہیں،اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق  شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب بھی میدان میں آگئیں ہیں اور اس قومی کاز کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ اپنی ہی والدہ کو پھر شرمندہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر ایک صارف نے  ایمان زینب سے سوال کیا کہ آپ نے ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے جمع کرائے ہیں ؟ تو جواب میں ایمان زینب  نے کہا ”صفر اور میں ڈیم فنڈ کے لیے ایک بھی روپیہ نہیں دوں گی کیونکہ میں اصولی طور پر اس آئیڈیا کی مخالفت کرتی ہوں کہ ہجوم قومی پراجیکٹ کے لیے فنڈ اکٹھے کریں ،میں ایسی کسی بھی چیز میں حصہ نہیں لوں گی جس کی وجہ سے دنیا میں میرے ملک کا مذاق بنے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی پراجیکٹ بنانے کے مقصد کے لیے ٹیکس دیتے ہیں ،اگر ریاست ہم سے چندہ مانگ رہی ہے تو پھر ٹیکس ادا کرنے کا کیا مقصد ہے ؟حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسے کو صحیح جگہ پر لگانے بجائے فنڈ اکٹھے کر رہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -