سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے
ممبئی(اے این این )بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کےآگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم لوراتری کا نام تبدیل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم لوراتری ابتدا ہی سے اپنے نام کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی ہے، چند روز قبل بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے فلم کے نام کی وجہ سے ہندوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سلمان خان، فلم کے ہیرو آیوش شرما سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشاد کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سینما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندوں کے مسلسل دبا پر بالآخر سلمان خان نے ہار مان لی اور فلم کانام لوراتریسے تبدیل کرکے لو یاتری کر دیا۔سلمان خان نے فلم کے نام کی تبدیلی کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سپیلنگ کی غلطی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لفظ لوراتری ہندوں کے مذہبی تہوارنوراتری سے لیاگیا تھا۔ فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔