سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور گرفتار مگر کیوں؟ خوفناک خبر آ گئی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور گرفتار مگر کیوں؟ خوفناک خبر آ گئی
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور گرفتار مگر کیوں؟ خوفناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق حادثہ زیرو پوائنٹ پر پیش آیا جہاں عابد نے پولیس کانسٹیبل ذیشان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا  کانسٹیبل ذیشان عباسی راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔ پولیس نے راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار کے ورثاءکے آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -