سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشت گردہلاک،کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشت گردہلاک،کیپٹن سمیت 7 جوان ...
سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشت گردہلاک،کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں9دہشت گردہلاک ہوئے اور افسرسمیت 7 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ،سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کوہلاک کر لیا ، فائرنگ کے تبادلے میں افسرسمیت 7 جوان شہید ہوئے ،شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید،حوالدار عا مر ، عا طف ، نا صر ا ورعبدالرزاق جبکہ سپاہی سمیع اورانوار شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحدپارسے دہشت گردوں کے آنےکی خفیہ اطلاع ملی تھی، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ،دہشت گردایک کمپاونڈمیں چھپے ہوئے تھے،آپریشن کے بعدعلاقہ کلیئرکرالیاگیا،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔