بھارتی میڈیا اپنے آرمی چیف کے بیان پر کیا کہہ رہا ہے؟ حامد میر کے انکشاف نے پاکستانیوں کو خوشی سے نہال کر دیا، بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے

بھارتی میڈیا اپنے آرمی چیف کے بیان پر کیا کہہ رہا ہے؟ حامد میر کے انکشاف نے ...
بھارتی میڈیا اپنے آرمی چیف کے بیان پر کیا کہہ رہا ہے؟ حامد میر کے انکشاف نے پاکستانیوں کو خوشی سے نہال کر دیا، بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھرپور انداز میں بھارت کی دھمکیوں کا جواب دے، نریندرا مودی کھربوں روپے کے کرپشن سکینڈل میں پھنسے ہیں اور بھارت اندرونی بحران شکار ہو چکا ہے، بھارتی میڈیا کا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستان کیخلاف اچانک ہرزہ سرائی کی وجہ بھی کرپشن سکینڈل ہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پاکستان کو اب کم از کم سفارتی سطح پر معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے اور بھرپور انداز میں بھارت کی دھمکیوں کا جواب دینا چاہئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت کی طرف سے مذاکرات پر رضامندی کے بعد انکار کیا گیا ہے اور آج بھارتی آرمی چیف کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا اپنی حکومت پر تنقید کر رہا ہے اور ان کا خیال ہے کہ بھارت کی طرف سے اچانک پاکستان کیخلاف ایک انتہائی جارحانہ روئیے کی اصل وجہ بھی غیر ملکی طیاروں کے سودے میں کھربوں روپے کی کرپشن کا سکینڈل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کی موجودہ حکومت نے ایک غیر ملکی طیاروں کے سودے میں کھربوں روپے کا کمیشن کھانے کی کوشش کی ہے جس پر بھارت کی پوری اپوزیشن شور مچا رہی ہے، میڈیا میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور اب نوجوت سنگھ سدھو بھی بھارتی وزیر دفاع کو یہی طعنے دے رہے ہیں کہ آپ نے دفاعی سودوں میں کمیشن کھائے ہیں۔ بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی بھی کافی سال پہلے کرپشن کے ایک سکینڈل میں پھنس گئے تھے جس کے باعث انہیں بہت سیاسی نقصان ہوا تھا اور اب مودی بھی رافیل سکینڈل میں پھنس گئے ہیں اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ حامد میر نے بتایا کہ راہول گاندھی نے اس حوالے سے کافی سخت یبانات دئیے ہیں، نریندرا مودی اس وقت بہت بڑے کرپشن کے سکینڈل میں پھنس گئے ہیں اور اب اس سب سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف محاذ آرائی کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ بھارت کو معلوم ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہونے والا ہے اور اس اجلاس میں اگر سائیڈ لائن پر وزراءخارجہ کی ملاقات ہو بھی گئی تو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات ہو گی جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی پہلی دفعہ اپنی رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا واضح طور پر اظہار کیا ہے۔ بھارت اس ساری صورتحال پے بیک فٹ پر ہے اور سوائے الزامات لگانے کے پاکستان کیساتھ بات کرنے کیلئے کوئی جواز بھی موجود نہیں ہے۔