ایشیاءکپ میں افغانستان کے اہم ترین کھلاڑی کو فکسنگ کی پیشکش، کس بھارتی نے کیا آفر کی؟ اہم ترین ٹاکرے سے پہلے ہی کھلبلی مچ گئی

ایشیاءکپ میں افغانستان کے اہم ترین کھلاڑی کو فکسنگ کی پیشکش، کس بھارتی نے ...
ایشیاءکپ میں افغانستان کے اہم ترین کھلاڑی کو فکسنگ کی پیشکش، کس بھارتی نے کیا آفر کی؟ اہم ترین ٹاکرے سے پہلے ہی کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ پر بھی فکسنگ کے کالے بادل منڈلانے لگے ہیں، افغانستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو بھارت کی اہم شخصیت کی جانب سے فکسنگ کی آفر کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایشیاءکپ میں افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو فکسنگ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے فوراً انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا جس کے بعد انٹی کرپشن یونٹ نے ان کا انٹرویو بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد شہزاد کو مبینہ طور پر افغان کرکٹ لیگ کے فرنچائز کے بھارتی مالک نے فکسنگ کی پیشکش کی تاہم یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ آفر کیا تھی اور کس ٹیم کیخلاف کھیلے گئے میچ کیلئے ہوئی۔

مزید :

کھیل -