گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ایم کیوایم سے اتحاد کو مجبوری قرار دے دیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ایم کیوایم سے اتحاد کو مجبوری قرار دے دیا
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ایم کیوایم سے اتحاد کو مجبوری قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد پاکستان تحریک انصاف کی مجبوری ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا  کہ میں جانتا ہوں ماضی میں فلاحی اداروں کے پلاٹوں پر قبضوں اور چائنہ کٹنگ میں ایم کیو ایم ملوث رہی لیکن ان کے ساتھ اتحاد ہماری مجبوری ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات میں تعاون کا مکمل یقین دلایا ،ہم صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں 5 بڑے منصوبے شروع کررہے ہیںاور گرین لائن منصوبے پر رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔
گورنر سندھ نے واضح کیا کہ جو ادارہ عوام کو تکلیف پہنچائے گا اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا، عوامی مسائل کے حل کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔