میکے آئی بہن کو بھائی نے گولی مار کر قتل کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رائیونڈ کے علاقہ میں 16سالہ نوجوان نے میکے آئی ہوئی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا ہے ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ سرور حیات کالونی کے رہائشی 16سالہ عبدالرحمن نے گولی مار کر بچے کی پیدائش کے بعد میکے آئی ہوئی بہن مہوش کو شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئی ،اس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرپولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ،لڑکی کے والد شہزادنے بتایا کہ گولی اچانک لگی تھی تاحال پولیس نے مقتولہ کے شوہر ساجد کی مدعیت میں قتل کی دفعات درج کرتے ہوئے مقدمے کااندراج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔