حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی ہی عوام کی خوشحالی کا واحد راستہ ہے: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی ہی عوام کی خوشحالی کا واحد راستہ ہے: ...
حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی ہی عوام کی خوشحالی کا واحد راستہ ہے: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی ہی عوام کی خوشحالی کا واحد راستہ ہے، اس وقت ملک سیاسی، معاشی، سماجی اور نفسیاتی مسائل میں گھرا ہوا ہے،سیاسی دانش سے نابلد حکمران اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام کی پسماندگی ،جہالت ،بے روزگاری اور تنگ دستی کے ذمہ دار ہیں۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کے گھمبیر صورتحال سے گزرہا ہے،حکومت خارجی اور داخلی حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہے،سیاسی عدم استحکام اور ناقص طرز حکمرانی نے ملک کو اقتصادی و سماجی پسماندگی میں مبتلا کر دیا ہے،اداروں کی کارکردگی نظر نہیں آرہی جو کہ حکمرانوں کی نااہلی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے جمہوریت کے استحکام،آئین و قانوں کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی بالادستی،آزادی اظہار رائے،قومی، سیاسی ،سماجی و معاشی انصاف اور قومی برابری کی ہمیشہ جدوجہد کی ہے، نیشنل پارٹی واضح موقف رکھتی ہے کہ حقیقی جہموریت کی تسلسل ہی عوام کی ترجمانی اور حقوق و خوشحالی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی علمی ادبی تخلیقی صلاحیتوں کو سیاسی عمل اور قومی فکر کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے بلوچ قومی اہداف کے حصول اور قومی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکن پارٹی کے فلسفہ سیاست کو آگے عملی طور پر مصروف عمل رہے۔