ایران ملوث نکلا تو جوابی کارروائی کریں گے ،سعودی عرب نے واضح اعلان کردیا

ایران ملوث نکلا تو جوابی کارروائی کریں گے ،سعودی عرب نے واضح اعلان کردیا
ایران ملوث نکلا تو جوابی کارروائی کریں گے ،سعودی عرب نے واضح اعلان کردیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں جس کے بعد اب سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران ملوث نکلا تو جوابی کارروائی کریں گے،ہم اپنے اتحادیوں سے اگلے اقدامات پر مشاورت کررہے ہیں۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کبھی ایران کی جانب کوئی میزائل داغا نہ کوئی ڈرون بھیجا، نہ ہی ایران کی جانب کبھی ایک گولی تک چلائی۔

ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ آرامکو کی تنصیبات پر ایرانی ہتھیاروں سے حملے کیے گئے تھے، ایرانی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہم ایران کو حملوں کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ حملے یمن سے نہیں بلکہ شمال کی جانب سے کیے گئے تھے، آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے ذریعے عالمی توانائی کی سیکیورٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں


loading...