وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ چاہے جتنی بھی رقم خرچ ہو، ایک ماہ میں کراچی سے کچرا صاف کر دیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کچرا اٹھانے کے لیے کلین کراچی مہم کے آغاز پر مئیر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ شہر میں کچرا پھینکنے والوں پر جرمانے لگائے جائیں، پلوں کے نیچے قائم چائے کے ہوٹلوں کو ختم کر کے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی صفائی مہم پر جتنا بھی خرچ آئے، کراچی کو صاف کریں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...