عمران حکومت کا جانا ٹھہرگیا،امریکہ میں کھڑے ہو کر آسیہ کی بحفاظت رہائی کی بات کرنے والا کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے:مولانا عبدالغفورحیدری

عمران حکومت کا جانا ٹھہرگیا،امریکہ میں کھڑے ہو کر آسیہ کی بحفاظت رہائی کی ...
عمران حکومت کا جانا ٹھہرگیا،امریکہ میں کھڑے ہو کر آسیہ کی بحفاظت رہائی کی بات کرنے والا کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے:مولانا عبدالغفورحیدری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری  نے کہا ہے کہ عمران حکومت کا جانا ٹھہرگیا ہے، قوم مایوسی کا شکار ہے، معاشی دیوالیہ پن روز بروز بڑھتا جارہا ہے، کارکن اسلام آباد کے آزادی مارچ کی تیاریاں کریں، امریکہ میں کھڑے ہوکر فخر سے کہنے والا کہ میں نے آسیہ کو بحفاظت بری کردیا اب کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہے؟قانون ختم نبوتﷺ میں ترمیم کرنے کی کوششیں دراصل امریکہ کو خوش کرنا ہے۔

 لاہور میں تحفظ ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران درپیش ہیں، موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،سی پیک جیسے منصوبے کو رول بیک کیا گیا ہے، ملک میں تاجر،مزدور ،ملازمت پیشہ افراد سمیت ہر طبقہ فکر پریشان ہے جبکہ غریب نان ونفقہ کیلئے محتاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کا جانا ٹھہرگیا گیا ہے،اگر مزید اس حکومت کو مہلت دی گئی تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہبی کارڈ کا طعنہ دینے والے امریکہ جاکر اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کو باعزت بری کردیا، اگر مذہبی معاملات میں مداخلت کی گئی تو بھر پور مزاحمت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خواہش پہ قانون ختم نبوتﷺ میں ترمیم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، یہ ملک اسلام کے نام پہ بنا ہے ،مدینہ کی ریاست کا نام لیکر ریاست مدینہ کی تضحیک کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ پن کی طرف جارہا ہے، ترقیاتی کام رک چکے ہیں، سرمایہ کار ملک سے چلے گئے جبکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پہ کام روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اسلام آباد آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...