مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال ہے، ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال ہے، ملیحہ لودھی
مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال ہے، ملیحہ لودھی

  


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب مقبوضہ کشمیر پرمرکوز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرکی صورت حال کے پیش نظروزیراعظم کا دورہ بہت اہم ہے، وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب مقبوضہ کشمیر پرمرکوز ہوگا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورےسے سفارتی مہم عروج پر پہنچے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...