اقوام متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو تاریخی مظاہرہ ہوگا، زلفی بخاری کا اعلان

اقوام متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو تاریخی مظاہرہ ہوگا، زلفی بخاری کا اعلان

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو کشمیریوں کے حق میں تاریخی مظاہرہ ہوگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مشن کشمیرپرنیو یارک پہنچے ہیں، صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہم ملاقات ہوگی۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان عالمی رہنماؤں کوکشمیرکی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...