مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ ضرورکریں،اس کےساتھ کشمیرکالفظ لگائیں،شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ ضرورکریں،اس کےساتھ کشمیرکالفظ لگائیں،شیخ ...
مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ ضرورکریں،اس کےساتھ کشمیرکالفظ لگائیں،شیخ رشید

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید ہے کہ امیدہے کہ مولانا فضل الرحمان لاک ڈاون نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ ضرور کریں،اس کےساتھ کشمیرکالفظ لگائیں، کشمیرکی جدوجہدکی مکمل حمایت کریں گے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے امیدہے کہ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے،بلاول کو مبارکبادپہلے ہی دے چکاہوں کہ وہ بہترفیصلہ کریں گے،وزیرریلوے شیخ رشیدنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 136 دن د ھرنادیا،لاک ڈاون آسان کام نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے جوآئین بنایا دنیاکی کوئی طاقت اسے بدل نہیں سکتی،وزیر ریلوے نے کہا کہ آج کنٹرول لائن بھمبرجارہاہوں، کشمیریوں کوپیغام دینے جارہاہوں کہ کشمیرکےساتھ جیئں گے،مریں گے،لڑیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...