”ہم پرُ اعتماد ہیں جو جنگ شروع کرے گا وہ جنگ ۔۔“ایران بھی میدان میں آ گیا ، نیا خطرہ پیدا ہو گیا

”ہم پرُ اعتماد ہیں جو جنگ شروع کرے گا وہ جنگ ۔۔“ایران بھی میدان میں آ گیا ، ...
”ہم پرُ اعتماد ہیں جو جنگ شروع کرے گا وہ جنگ ۔۔“ایران بھی میدان میں آ گیا ، نیا خطرہ پیدا ہو گیا

  


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ جنگ ہوئی تو یہ محدود نہیں بلکہ پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، ہم پر اعتماد ہیں کہ جو جنگ کی شروعات کرے گا وہ جنگ کا اختتام نہیں کرے گا اور جنگ کا آغاز ہم نہیں کریں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جواد ظریف کا کہناتھا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کامعاملہ غلط سمت کی طرف لے جایا جارہا ہے، ممکن ہے کہ ہم سعودی تیل تنصیبات پر حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات کو قبول نہ کریں کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ کس بنیاد پراقوام متحدہ کے ماہرین کو بھیجا گیا ہے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کے لیے ماہرین بھیجنے پر ہم سے مشاورت نہیں کی، اقوام متحدہ نے غیرجانبدار تحقیقات کیں تو ثابت ہوجائے گا کہ حملہ ایران نے نہیں کیا۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو ویزے جاری کرنا امریکا کی ذمہ داری ہے، امریکا نے مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے روکنے کی پوری کوشش کی، ویزے کے ساتھ منسلک خط میں مجھے ویزے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، مجھے ویزے کا اجرا استثنیٰ کی بنیاد پر ہوا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...