سابق وزیر مملکت اور ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

سابق وزیر مملکت اور ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ ...
سابق وزیر مملکت اور ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے 22جولائی 2019ءکو مریم نواز کی فیصل آباد ریلی کے موقع پر اپنے خلاف درج ہونے والے تین مقدمات میں ضمانت کروالی ہے۔ انہوں نے تھانہ سول لائن میں درج ہونے والے مقدمہ میں ضمانت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج اقبال سپرا کی عدالت میں جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا اور سمن آباد میں درج مقدمات میں ضمانت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد یسرا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ دونوں عدالتوں نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 28 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔