خاتون اول بشریٰ بی بی عمرہ کر کے واپس اسلام آباد پہنچ گئیں لیکن وہ کس جہاز پر واپس آئی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں، خاتون اول نے مدینہ ائیرپورٹ سے اسلام آباد تک کا سفر خصوصی جہاز میں کیا۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سمیت دیگر سٹاف بھی خصوصی جہاز سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان سعودی عرب سے امریکہ روانہ ہوگئے تھے، خاتون اول کے خصوصی جہاز نے گزشتہ روز صبح 9بجکر 30 منٹ پر بے نظیر ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی۔