بھارت کیخلاف پوری قوم جاگ اٹھی، مریں گے یا مار کے رہیں گے، شیخ رشیدکا بھمبر میں خطاب

بھارت کیخلاف پوری قوم جاگ اٹھی، مریں گے یا مار کے رہیں گے، شیخ رشیدکا بھمبر ...
بھارت کیخلاف پوری قوم جاگ اٹھی، مریں گے یا مار کے رہیں گے، شیخ رشیدکا بھمبر میں خطاب

  


بھمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ نریندرا مودی بنیاد پرست ذہنیت کا مالک ہے، پاکستان کو ختم کرنا اس کا ایجنڈا ہے۔ پوری قوم جاگ گئی، مریں گے یا مار کر رہیں گے۔ امریکہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، چین کی دوستی پر یقین ہے۔آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیدیا، وہاں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ساری کشمیری قیادت جیل میں ہے، کشمیری عوام کرب کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ابتدا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان تاریخی تقریر کریں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف صلح جو اور امن پسند شخصیات ہیں، وقت آیا تو پاکستان کیلئے جئیں اور مریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کہاجاتاہے شیخ رشیدایک سیٹ کاوزیرہے،بھارت کیلئے ایک سیٹ کاوزیرہی کافی ہے،وقت آیاتوبارڈرپرلڑوں گا،اس وقت سیاست چمکانے والاکشمیرکاوفادارنہیں ہوسکتا،مودی کی پاکستان کواندرسے توڑنے کی سازش ناکام ہوگئی،کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،سیاستدانوں اورسپہ سالارکو کہتا ہوں جاگتے رہنا،تقاریر سے مسئلے حل نہیں ہوں گے

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...