عمرکوٹ میں بھی ڈینگی کا مرض پہنچ گیا

عمرکوٹ میں بھی ڈینگی کا مرض پہنچ گیا
عمرکوٹ میں بھی ڈینگی کا مرض پہنچ گیا

  


عمرکوٹ ( سید  ریحان شبیر )عمرکوٹ میں بھی ڈینگی کا مرض پہنچ گیا ضلعی انتظامیہ ڈینگی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات نہ ہوسکے  ، سپرے وغیرہ نہ ہوسکا۔ تفصیلات کےمطابق سول  ہسپتال عمرکوٹ میں تھر کا رہائشی میر حسن منگریو کو شدید بخار کی حالت میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ لیے گئے خون کے ٹیسٹ میں میرحسن منگریو کو ڈینگی بخار ظاہر ہوا جس کےبعد میرحسن منگریو کو سول ہسپتال عمرکوٹ میں داخل کرکے ڈینگی کا علاج شروع کردیا گیا ،میرحسن منگریو کراچی کی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے  ۔عمرکوٹ ضلع اور اس کےگاؤں گوٹھوں میں مچھر مار سپرے وغیرہ نہ ہونے سے علاقے میں ملیریا کا مرض بھی تیزی کےساتھ پھیل رہا ہے ۔عمرکوٹ اور اسکے گردونواح میں اگر ڈینگی کےمرض سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات نہ کیےگئے تو ڈینگی کے مزید کیس ظاہر ہوسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...