کراچی میں پولیس نے پانچ ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا لیکن جب تحیققات کی گئیں تو ان میں سے تین افراد کون تھے؟ حیرت انگیز انکشاف

کراچی میں پولیس نے پانچ ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا لیکن جب تحیققات کی گئیں تو ان ...
کراچی میں پولیس نے پانچ ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا لیکن جب تحیققات کی گئیں تو ان میں سے تین افراد کون تھے؟ حیرت انگیز انکشاف

  


کراچی (ویب ڈیسک) نارتھ کراچی کے ایک گھر میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان میں سے 3 ملزمان پولیس اہلکار نکلے۔کراچی پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل عابد، کانسٹیبل وقار اور یاسرشامل ہیں، تینوں پولیس اہلکار سرجانی ٹاﺅن تھانے میں تعینات تھے، ملزمان کی نشاندہی پر 2 سہولت کاروں ملزمان حارث اور احسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی سجاد مفرور ہے۔ملزمان 2 روزقبل نارتھ کراچی کے مکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے3 ڈاکوو¿ں کوپکڑ لیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کےخلاف خواجہ اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...