” میں نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے بارے میں یہ بات کبھی نہیں کی کہ۔۔“ وقار یونس نے وضاحت کر دی

” میں نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے بارے میں یہ بات کبھی نہیں کی کہ۔۔“ وقار ...
” میں نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے بارے میں یہ بات کبھی نہیں کی کہ۔۔“ وقار یونس نے وضاحت کر دی

  


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم آ رہی ہے جو خوش آئند ہے، کیمپ کے دوران باﺅلرز محنت کر رہے ہیں۔ کبھی نہیں کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھا جائے۔ٹریننگ کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ ہیڈ کوچ کے ماتحت ہی سب کام کرتے ہیں۔ مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے۔ کوشش ہو گی موجودہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو جتنی ہو سکے سپورٹ دیں۔سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران باﺅلرز محنت کر رہے ہیں، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ میں نئی چیزیں ہوئی ہیں۔ ہم سب کا مقصد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے کافی اچھا کام کیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر عثمان شنواری نے ان کے بارے میں جو کچھ کہا وہ ان (عثمان شنواری) کی ذاتی رائے ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کے لیے لگائے کیمپ کے دوران فٹنس کو بہتر کیا جا رہا ہے، باو¿لرز بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے بارے میں کبھی نہیں کہا کہ دونوں کو ٹیم سے دور رکھا جائے۔ ماضی میں کچھ غلط فہمیاں پھیلائی گئی تھیں۔ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نئے سرے سے آغاز ہو رہا ہے، نئی ذمہ داریاں ملی ہیں، یہ کسی کی ٹیم نہیں پاکستان کی ٹیم ہے،میری کوشش ہے کہ سب کی مدد کروں، کمنٹری تو ہوتی رہتی ہے پھر کر لیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھا گیا کہ آپ کب آسٹریلیا سے پاکستان واپس آ رہے ہیں تو اس پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ جلد پاکستان منتقل ہو جاو¿ں۔

مزید : کھیل


loading...