قومی ٹیم کے کتنے کھلاڑی پہلی مرتبہ ہوم گراونڈ پر ون ڈے کھیلیں گے؟ جانئے

قومی ٹیم کے کتنے کھلاڑی پہلی مرتبہ ہوم گراونڈ پر ون ڈے کھیلیں گے؟ جانئے
قومی ٹیم کے کتنے کھلاڑی پہلی مرتبہ ہوم گراونڈ پر ون ڈے کھیلیں گے؟ جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فاسٹ بولر محمد عامر، آل راونڈر عماد وسیم اور افتخار احمد سمیت قومی ٹیم کے 12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراوئڈ پر ہوم کراوڈ کے سامنے انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیمیں پہلے تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلیں گی، نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے ان میچز کے لیےپاکستان 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔قومی ٹیم کے اسکواڈ کے 12 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ہوم گراونڈپر ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر بھی پہلی بار ہوم کراوڈ کے سامنے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ فخر زمان ، عماد وسیم، امام الحق، شاداب خان اور عثمان شنواری بھی ہوم گراونڈ پرپہلی بار ون ڈے میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔دوسری جانب محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، افتخار احمد، عابد علی اور آصف علی بھی ہوم گراونڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز کا پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...