”ہمیں شرمندہ نہ کریں“ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم سے اپیل کر دی

”ہمیں شرمندہ نہ کریں“ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم سے اپیل کر دی
”ہمیں شرمندہ نہ کریں“ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم سے اپیل کر دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مفتوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں اور میچ دیکھنے کی خواہش ہے تو ٹکٹ خریدیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز شروع ہونے میں محض5 روز باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث شائقین کرکٹ میں خوب جوش و خروش پایا جاتا ہے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ کھلاڑیوں کے جاننے والے افراد نے مفت ٹکٹوں کے حصول کی کوششیں شروع کر دی ہیں جس پر کرکٹرز بھی خاصے پریشان ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کو بھی ٹکٹ خرید کر دیں گے اور میچ دکھائیں گے اس لئے شائقین سے اپیل ہے کہ وہ بھی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں۔

مزید : کھیل


loading...