باکسرز ٹریننگ کے دوران کتنے ہفتے کچھ نہیں کھاتے؟ محمد وسیم کاہوش اڑا دینے والا انکشاف

باکسرز ٹریننگ کے دوران کتنے ہفتے کچھ نہیں کھاتے؟ محمد وسیم کاہوش اڑا دینے ...
باکسرز ٹریننگ کے دوران کتنے ہفتے کچھ نہیں کھاتے؟ محمد وسیم کاہوش اڑا دینے والا انکشاف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف باکسر محمد وسیم نے کہاہے کہ میر ی اگلی فائنٹ دسمبر میں ہوگی جس کے بعدمیں دنیا میں ٹاپ فائیو پر آجاﺅں گا ،باکسر کی پیشہ وارانہ ٹریننگ بہت سخت ہوتی ہے ، تین تین چار چار ہفتے ہم کچھ نہیں کھاتے پیتے۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ باکسر کی پیشہ وارانہ ٹریننگ بہت سخت ہوتی ہے ، تین تین چار چار ہفتے ہم کچھ نہیں کھاتے پیتے ، کچھ مواقع پر تھوڑی مچھلی کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24گھٹنوں میں صرف چار پانچ گھنٹے سوتے ہیں ، ٹریننگ کے بعد پوری نیند لی جاتی ہے لیکن نیند نہیں آتی کیونکہ پیٹ میں کچھ نہیں ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پاکسنگ کی سہولیات ختم ہوگئی ہیں ، رنگ ختم ہو گئے ہیں اور وہاں پر کچھ بھی نہیں ہے، لڑکے ایک کیمپ میں کھیلتے ہیں اور وہاں سے گھر چلے جاتے ہیں ۔ ان کی رہائش کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری اگلی فائٹ دسمبر میں ہوگی جس کے بعدمیں دنیا کے ٹاپ فائیو باکسرز میں آجاﺅں گا ۔

مزید : کھیل


loading...