کیا عمران فاروق کو سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قتل کرایا؟ برطانیہ سے موصول شواہد کے بعد نیا سوال کھڑا ہوگیا

کیا عمران فاروق کو سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قتل کرایا؟ برطانیہ ...
کیا عمران فاروق کو سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قتل کرایا؟ برطانیہ سے موصول شواہد کے بعد نیا سوال کھڑا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں برطانیہ سے موصول ہونے والے شواہد کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی شواہد کی روشنی میں ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے، ایف آئی اے کی ٹیم وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد دبئی جاسکتی ہے۔
برطانیہ سے موصول شواہد میں ڈاکٹر عمران فاروق کو سابق گورنر کا ساتھی قرار دیا گیا ہے۔شواہد میں عمران فاروق اور عشرت العباد کے تنازع کا بھی ذکر ہے، عشرت العباد کا سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں بھی بالواسطہ طور پر نام لیا گیا ہے۔برطانوی شواہد میں ڈاکٹر عمران فاروق کا بیان بھی شامل ہے جس میں ڈاکٹر عشرت العبادسے متعلق اہم انکشافات تھے۔
خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مجموعی طور پر 26 دستاویزی شواہد پاکستان کو فراہم کیے ہیں ۔ شواہد میں تصاویر، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک فنگر پرنٹس رپورٹس تیار کرنے والے ماہرین کے بیان بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ اہم ترین گواہوں کے بیانات بھی برطانوی شواہدشامل ہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے برطانیہ سے موصول ہونے والے شواہد کی لسٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

مزید :

قومی -