نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے یہ گھر کس شہر میں تعمیر ہورہے ہیں اور عوام کو قبضہ کب دیا جائے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے یہ گھر کس شہر میں تعمیر ہورہے ہیں اور عوام کو ...
نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے یہ گھر کس شہر میں تعمیر ہورہے ہیں اور عوام کو قبضہ کب دیا جائے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی

  


اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے رینالہ خورد ، اوکاڑہ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے زیر تعمیر گھروں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

میاں محمود الرشید نے ٹوئٹر پر زیر تعمیر گھروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گھر رینالہ خورد ، اوکاڑہ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کیے جارہے ہیں۔

وزیر ہاﺅسنگ نے کہا کہ آئندہ 2 سال کے اندر ان گھروں کا قبضہ عوام کو دے دیا جائے گا۔ ’ انشاءاللہ عوام کو خون پسینے کی کمائی کا بہترین نعم البدل دیا جا رہا ہے۔‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے تحت 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے مختلف چھوٹے شہروں میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اوکاڑہ /لاہور


loading...