درندہ صفت نوجوان نے موٹروے کے قریب کار میں لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

درندہ صفت نوجوان نے موٹروے کے قریب کار میں لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ...
درندہ صفت نوجوان نے موٹروے کے قریب کار میں لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

  


ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاؤں پدی پور وسیراں کے رہائشی درندہ صفت نوجوان نے لڑکی کو ورغلا کر موٹر وے کے قریب سروس روڈ پر کار میں ہوس اور درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پدی پور وسیراں کا رہائشی قاسم علی نے 22سالہ لڑکی (ز) کو ورغلاکار نمبریAVY-962 میں موٹر وے کے قریب سروس روڈ پر لے گیا اور اسے گن پوائنٹ پر زبردستی اپنی ہوس اور درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ صاحب محمد علی چدھڑنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے کار قبضہ میں لے کر (ز) کے والد کی مدعیت میں ملزم قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ معاشرے میں چھپے درندہ صفت اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اسطرح کے درندہ صفت معاشرے کے لیے ناسور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے معاشرے کو اسطرح کے درندہ صفت لوگوں سے پاک کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ننکانہ صاحب


loading...