قانونی امداد کیلئے آنیوالی خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

قانونی امداد کیلئے آنیوالی خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل ...
قانونی امداد کیلئے آنیوالی خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حجرہ شاہ مقیم (ڈیلی پاکستان آن لائن)قانونی امداد کے لئے آنے والی خواتین کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ’منشی‘ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں 6 ون آر کی خاتون نائلہ دختر محمد شفیع نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے فیملی کورٹ رینالہ خورد میں دعوی دائر کر رکھا ہے جسکی کی پیروی کے دوران وکیل کا منشی رضوان کیس سے متعلق معلومات دیتا تھا, اس دوران خفیہ طور پر اسکی تصاویر بنا لیں اور اسکے خاوند کو پہنچا دی ,خاوند نے اسے طلاق دیدی.متاثرہ خاتون نائلہ نے میڈیا کے روبرو موقف اختیار کیا کہ وہ ملازمت کرتی ہے, اسے بلیک میل کر کے ملزم دو سال سے اسکی تنخواہ بھی لے لیتا ہے، خاتون نے آئی این پی کو بتایا کہ اسے ملزم رضوان اور اسکے بھائی سے جان کا خطرہ ہے اسے تحفظ فراہم کیا جائے، صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے غیر اخلاقی تصاویر سکینڈل کے مرکزی ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا ہے،اے ایس پی حنا نیک بخت نے دوران تفتیش ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی ہے۔دوسری طرف ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں ہیں ،انہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا میرا فرض ہے ،پورے ضلع کی پولیس ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر کارروائیاں کریں۔