’وہ سوال جس کا جواب نہ دینے والے کو مہذب دنیا کے لوگ سنگسا ر کردیں‘ حسن نثار کاحیران کن دعویٰ

’وہ سوال جس کا جواب نہ دینے والے کو مہذب دنیا کے لوگ سنگسا ر کردیں‘ حسن نثار ...
’وہ سوال جس کا جواب نہ دینے والے کو مہذب دنیا کے لوگ سنگسا ر کردیں‘ حسن نثار کاحیران کن دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ اگرمہذب دنیا میں کوئی اثاثو ں کا جواب نہ دے سکے تو لوگ سنگسار کردیں،پاگل کتے کے کانٹے سے بچہ مرگیا تو سعید غنی کہتاہے کہ اس کے ماں باپ کا قصور ہے۔

جیونیوزکے پروگرام ”میرے مطابق“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ کہ اگرمہذب دنیا میں کوئی اثاثو ں کا جواب نہ دے سکے تو لوگ سنگسار کردیں۔پاگل کتے کے کانٹے سے بچہ مرگیا تو سعید غنی کہتاہے کہ اس کے ماں باپ کا قصور ہے جو اس کو بروقت ہسپتال نہیں لے جاسکے ۔

حسن نثار نے کہا کہ میں نے کالم میں سعید غنی کو کہا کہ بچے کو پاگل کتے نے نہیں کاٹا بلکہ اس باﺅلے نظام نے کاٹاہے ۔ قصور وار تو واقعی ہی ماں باپ ہیں لیکن اگر تم تھوڑی سے تعلیم اور تھوڑا سا تمدن آصف زرداری کی خوشحالی کا صدقہ سمجھ کر اس بچے کے ماں باپ کودے دیتے تو ان کو تعلیم آجاتی ۔ انہوں نے کہا کہ سعید غنی کے صدقے جاﺅں کہ کہتاہے کہ قصور ماں باپ کا کہا ، والدین کو تواس قابل ہی نہیں چھوڑا گیا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...