میڈیا کورٹس ہر گز قبول نہیں کریں گے،خطے کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان اپنے مفادات کو ترجیح دے:رضا ربانی

میڈیا کورٹس ہر گز قبول نہیں کریں گے،خطے کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان اپنے ...
میڈیا کورٹس ہر گز قبول نہیں کریں گے،خطے کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان اپنے مفادات کو ترجیح دے:رضا ربانی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ میڈیا کورٹس ہر گز قبول نہیں کریں گے،خطے کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان کو اپنے مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔

کراچی میں منعقدہ ’’لاء کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے  سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پریس پر مارشل لاء دور سے زیادہ پابندیاں لگی ہوئی ہیں، اخبار سے ہٹائی گئی خبروں کا پتہ چل جاتا تھا،میڈیا کورٹس ہر گز قبول نہیں کریں گے، عامل صحافیوں پر دباؤکیلئے میڈیا کورٹس بنائی جا رہی ہیں۔۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہائبرڈ حکومت آتی ہے تو ملک کی سمت بدل جاتی ہے، افغان جنگ اور نائن الیون کے بعد امریکا کی جھولی میں جانے کا فیصلہ سیاستدانوں نے نہیں کیا، یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آج پھر ملک کو غلط سمت میں لے جایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی مسلم ملک نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی، پاکستان کو اس معاملے میں غیر جانبدار رہنا ہوگا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...