’ایئر پورٹ پر کسی کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا اور اگر کسی افسر نے ایسا کیا تو ۔۔۔ ‘ سول ایوی ایشن نے خبردار کردیا

’ایئر پورٹ پر کسی کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا اور اگر کسی افسر نے ایسا کیا ...
’ایئر پورٹ پر کسی کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا اور اگر کسی افسر نے ایسا کیا تو ۔۔۔ ‘ سول ایوی ایشن نے خبردار کردیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن حکام نے ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے والےافسران اور عملے کو خبردار کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر ملازم یا افسر کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے سی او او عبید الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ائیرپورٹ پر کسی بھی شخص کو پروٹوکول دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر پروٹوکول کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت دی گئی، اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کوئی افسریا عملہ پروٹوکول دیتے ہوئے پایاگیا تو اْسے بلیک لسٹ کردیاجائیگا، یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ائیرپورٹ پر لگائی جانے والی پابندی کا اطلاق پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر ہوگا۔نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن کی پورٹرسروس کے علاوہ کوئی اور عملہ پروٹوکول نہیں دے سکے گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اگر کسی نے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو اْس کا انٹری پاکس منسوخ کردیا جائے گا جس کے بعد اْس کی کسی بھی جگہ پوسٹنگ نہیں ہوگی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...