’دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر حکومت کے بارے میں یہ دعویٰ کرتے ہیں‘ فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنادیں

’دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر حکومت کے بارے میں یہ دعویٰ کرتے ہیں‘ فردوس ...
’دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر حکومت کے بارے میں یہ دعویٰ کرتے ہیں‘ فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنادیں

  


 سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ،وزیر اعظم ملک کوفرسودہ نظام سے نجات دلائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ، پچھلے دس سال کے دوران پنجاب حکومت صوبے کے عوام پر عذاب بن کرنازل ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے امریکہ گئے ہیں ، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فرسودہ نظام سے ملک کونجات دلائیں گے،ہمیں سب سے پہلے اپنی سوچ کوبدلناہوگا،جن کوگھروالے نہیں جانتے وہ کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی تقدیربدلنے کاوعدہ کیاہے۔ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے ۔ ایک طرف وزیر اعظم ملک کی آزادی کیلئے بے چین ہیں تو ایک طرف مولانا فضل الرحمان 22نمبر بنگلے کے لئے بے چین ہیں۔ایک طرف یہ ٹولہ چوروں کی آزادی کیلئے چندہ اکھٹاکررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کوجمہوریت کا چیمپین کہنے والے خورشید شاہ آج نیب کے شکنجے میں ہیں، تاریخ میں پہلی بار جیبیں بھرنے کی بجائے خزانہ بھرا جارہاہے ۔

مزید : قومی


loading...