مضاربہ اورمشارکہ سکینڈلز میں اب تک کتنے ملزمان کوپکڑا جاچکاہے ؟ چیئر مین نیب نے بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب عدالتوں سے بدعنوان عناصر کو سز دلوانے کی شرح 70فیصد ہے ، مضاربہ اورمشارکہ سکینڈلز میں ملوث 43 ملزمان کوپکڑا۔
دنیا نیو ز کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا نیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ ہے ،گیلپ اورگیلانی سروے نیب پرعوام کے اعتمادکاثبوت ہیں،نیب کے 1210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ہے اورنیب نے زیرالتواریفرنسزکی جلدسماعت کیلئے درخواستیں دائرکرنےکافیصلہ ہے ۔
چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن کیسزجلدمنطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب نے 22ماہ میں 600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے،نیب نے اب تک 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مضاربہ اورمشارکہ سکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کوپکڑاگیا، غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کواربوں روپے واپس دلوائے،نیب عدالتوں سے بدعنوان عناصرکوسزادلوانے کی شرح 70فیصدہے۔