شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی 2 گھنٹے طویل ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی 2 گھنٹے طویل ملاقات، اندرونی کہانی ...
شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی 2 گھنٹے طویل ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کراسکے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میںاسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیکن شہباز شریف کوئی بھی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے نظر آئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کیلئے ہاں نہیں کرسکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں صاحب سے پوچھ کر فیصلہ ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /Breaking News


loading...