اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے کیا ہونے جارہاہے؟سینئر صحافی سلمان غنی نے واضح کردیا

اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے کیا ہونے جارہاہے؟سینئر صحافی سلمان غنی نے ...
اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے کیا ہونے جارہاہے؟سینئر صحافی سلمان غنی نے واضح کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کوئی بڑا بریک تھر و نہیں ہوگا لیکن وزیر اعظم دنیا کوبتادیں گے کہ اگر یہ مسئلہ قابو سے باہر ہوا تو پھر یہ خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس سے دنیا بھی متاثر ہوگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ امریکہ کی ایک پہچا ن انسانی حقوق ہیں لیکن کیا یہ بہت بڑی ناانصافی نہیں ہے کہ امریکہ کا صدر گجرات کے قصائی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے جب وہ دنیا سے مخاطب ہونگے تو امریکیوں کے لئے ایک سوالیہ نشان تو ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات بہت اہم ہے ، اگر امریکہ کی کمزوری انسانی حقوق ہیں تو پھر اس رگ کوہی چھیڑنا ہے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کے کشمیر میں بھی جوانسان ہے ان کاخون بھی سرخ ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ بات درست ہے کہ اقوام متحدہ میں کوئی بڑا بریک تھر و نہیں ہوگا لیکن وزیر اعظم دنیا کوبتادیں گے کہ اگر یہ مسئلہ قابو سے باہر ہوا تو پھر یہ خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس سے دنیا بھی متاثر ہوگی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...